ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کا سری لنکا کیساتھ آج ٹاکرا ہوگا

Last Updated On 06 June,2019 11:54 pm

برسٹل: (دنیا نیوز) شاہینوں کا ورلڈ کپ میں ایک اور امتحان، پاکستان اور سری لنکا برسٹل کے میدان میں آج مدمقابل ہوں گے۔ میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ کپتان سرفراز نے دیگر کھلاڑیوں کیساتھ جم کر پریکٹس کی۔

تجربہ کار پیسرز اور اِن فارم بلے بازوں کے ہوتے ہوئے پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے، مقابلے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، میچ جیتنے کیلئے جان لڑائیں گے۔

پاک سری لنکا میچ بارش کی بھینٹ چڑھنے کے یقینی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اب تک ایک میچ جیتی اور ایک ہاری ہے۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا سری لنکا کے خلاف پلہ بھاری ہے۔