ٹاؤنٹن: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف افغانستان کی ٹیم 172 پر ڈھیر ہو گئی۔ کیویز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی طرف سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازائی اور نور علی زردان نے کیا۔ 61 سکور پر حضرت اللہ زازائی 34، نور علی زردان نے 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
رحمت شاہ صفر، کپتان گلبدین نائب4، محمد نبی9، نجیب اللہ زردان 4، اکرم علی خیل 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حشمت اللہ شہیدی نے 59 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 41.1 اوورز میں 172 رنز پر آئوٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمی نیشام 5، فرگوسن نے4 اور گرینڈ ہوم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔