لندن: (دنیا نیوز) انتظار کی گھڑیا ں ختم ہو گئیں، کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آ گئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اوپنرز کے ایل راہول اور آرجی شرما میدان میں اترے اور 21 ویں اوور کے اختتام پر 112 رنز بنا لئے.
گوروں کے دیس کرکٹ کی عالمی جنگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہو گئے۔ مانچسٹر کے میدان میں دوایشیائی کرکٹ پہلوان جان دکھا رہے ہیں۔ دو بجے ٹاس ہوا جو پاکستان نے جیت لیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کر کھی ہیں، اب پلان پر عمل ہو گا۔
ٹاس کے بعد سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کو بھلا کر کھیل پر توجہ مرکوز ہے، بھارت کو جلد آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان اور بھارت بڑا مقابلہ ہے، 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں آ رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ میدان میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھے گی میچ جیتے گی۔ باولنگ کی بہتر کنڈیشنز موجود ہیں، شیکھر دھون کی وجے شنکر کو شامل کیا ہے۔ بیٹنگ کیلئے آج پچ اچھی ہے۔
بھارت کے اوپنرز کے ایل راہول، اور آر جی شرما میدان میں اترے اور 21ویں اوور کے اختتام تک 112 سکور بنا لئے۔ آر جی شرما نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 اور راہول نے 3 چوکے مار کر 43 رنز بنائے۔
قبل ازیں بارش کی پیشگوئی کے سبب کرکٹ کا مزہ کرکرا ہونے کا خدشہ رہا، ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز نے پہلے بولنگ کو ترجیح دی کیونکہ پچ باولنگ کیلئے سازگار ہے۔ ایونٹ کے بہترین بولر محمد عامر بھی میدان میں موجود ہیں، نمبر ون بابر کا ایکشن بھی جابر ہو گا۔ شاداب خان ایکشن میں آنے کے لیے بے تاب اور ایک شکار سے وکٹوں کی ففٹی کر لیں گے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشائی بھی میچ میں جوش سے بھرپور دکھائی دے رہے ہیں۔ ، دونوں ورلڈ چیمپئن ہی نہیں روایتی حریف بھی ہیں۔
ادھر کوہلی الیون نے بھی آج کے اہم میچ کیلئے سارے پتے شو کرا دیئے، انجری کے شکار شیکھر دھون کی ٹیم انڈیا کو ٹینشن ہے، ان کے متبادل وِجے شنکر کو شامل کیا گیا ہے۔ روہت شرما اور جسپریت بھمرا بھی اہم بھارتی مہرے ہیں۔ یاد رہے کہ سپر میگا ایونٹ میں چھ کے چھ میچ بھارتی جیت چکے، آج پاکستانی شاہینوں نے تاریخ بدلنی کی ٹھان لی ہے، دو سال پہلے چیمپئنز ٹرافی والی طاقت دکھانے پر نظر جما لی۔