روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ، مانچسٹر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

Last Updated On 16 June,2019 04:18 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے پہلے ہی پاکستان نے دل جیت لیے، مانچسٹر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی، ہر طرف گرین شرٹس کی جیت اور زندہ باد کی گونج پڑ گئی۔

مانچسٹر میں ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہو رہا ہے، کرکٹ مقابلے سے پہلے جوش و خروش، ہلہ گلہ اور جذبوں کا جوڑ پڑ گیا، شہر بھر میں پاکستانی پرچموں کی بہار، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے لگے۔

کرکٹ دیوانوں نے جیت سے امید لگا لی، بڑی کامیابی کے لیے بڑے مشورے بھی دے دیئے۔ کرکٹ میچ میں کیا ہو اس کا پتا تو بعد میں چلے گا البتہ پاکستانی مداحوں نے جوش و خروش سے دل ضرور جیت لیے ہیں۔