محمد عامر، بابر، فخر اور شاداب آج بھارت کیخلاف امیدوں کا محور ہوں گے

Last Updated On 16 June,2019 10:12 am

لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹرز محمد عامر، بابر اعظم، فخرزمان اور شاداب خان آج بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے، ادھر روہت شرما، کپتان ویرات کوہلی اورجسپریت بھمرا بھی بازی پلٹنے کو تیار ہیں۔

پاک بھارت معرکے میں مانچسٹر کا ہیرو کون ہو گا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کچھ الگ کر دکھانے کو بے تاب ہیں، محمد عامر کی سوئنگ ،یارکر اور عمدہ فارم بھارتی سورماؤں کے لئے خطرے کا نشان ہیں۔

بابر اعظم بھی دلکش سٹروک سے ٹیم کی کشتی پار لگانے کو تیار ہیں، زمان کو اپنی بلے بازی پر مان ہے، گگلی ماسٹر شاداب بھی بھارتی ٹیم کی پارٹی خراب کرنے کو بے تاب ہیں۔

بھارت کے روہت شرما کا جارحانہ انداز قومی بولرز کے لئے بڑا چیلنج ہو گا،کوہلی کی ذمہ دارانہ بیٹنگ بھارٹی ٹیم کا بڑا سہارا ہے، جسپریت بھمرا کی تیزرفتاری بھی بلیو شرٹس کا اہم ہتھیار ہوگی۔