لندن: (ویب ڈیسک) سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کے حالات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ موجودہ ٹیم میں اعتماد کا فقدان نظر آ رہا ہے۔
لندن میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوچ، کپتان اور کھلاڑیوں نے پی آر منیجر کیوں رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے دور میں تو ایسا بالکل نہیں تھا۔ کوچ اور کپتان میں کوئی خوف موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتان سرفراز احمد میں اعتماد بالکل غائب ہے، جارحانہ مزاجی بھی گم ہو گئی ہے۔ بورڈ میں تقسیم ہے، دھمکیوں کی بنیاد پر بورڈ چلایا جا رہا ہے، کرکٹ بورڈ میں کچھ ماہ میں تبدیلیوں کی وجہ سے نقصان ہوا ھے۔
سابق چیئر مین پی سی بی کا کہنا تا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو موقع ملنا چاہیے تھا، موجودہ ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے۔ بورڈ حکام کو لاہور بیٹھنے کے بجائے لندن آ کر کھلاڑیوں کا اعتماد بحال کرنا چاہیے۔