ورلڈ کپ میں ابھی بھی ہمارے پاس چانس ہے، اظہر محمود

Last Updated On 27 June,2019 11:15 am

برمنگھم: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ سمیت کسی ٹیم کو ہراسکتے ہیں، ورلڈ کپ میں ابھی بھی ہمارے پاس چانس ہے۔

اظہر محمود برمنگھم میں پریس کانفرنس کرے ہوئے کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔ بہت کیچز چھوڑے، اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے،

باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نیوزی کیخلاف ٹیم کا فیصلہ پچ دیکھنے کے بعد کریں گے۔ شاہین آفریدی نے گزشتہ میچ میں اچھا پرفارم کیا، کوشش کریں گے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں ابھی بھی ہمارے پاس چانس ہے۔ امید ہے ہمارے خلاف کیویز پر برا دن ہوگا۔