ورلڈکپ: بابر اعظم، ویرات کوہلی سے بڑے بیٹسمین نکلے

Last Updated On 12 July,2019 11:32 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بڑے بیٹسمین نکلے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم نے میگا ایونٹ 2019ء میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے زیادہ رنز سکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا، پاکستانی پلیئرز نے 8 میچز میں 67.71 کی اوسط سے 474 رنز سکور کیے تھے جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے عالمی کپ میں 9 میچز میں 55.37 کی اوسط سے443 رنز سکور کیے جن میں 5 نصف سنچریاں شامل تھیں، ون ڈے کرکٹ میں سنچریوں کے انبار لگانے والے حیران کن طور پر ورلڈکپ میں ایک بھی سنچری نہ بنا سکے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں روہت شرما 648 رنز کیساتھ پہلے نمبر پر رہے، آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر647 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ بنگلہ دیشی شکیب الحق 606 رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیوی کپتان ایرون فنچ نے ورلڈ کپ کے10میچز میں507رنز سکور کیے۔

انگلینڈ کے جوئے روٹ 549 رنز کے ساتھ چوتھے اور کیوی کپتان کین ولیمسن 548 رنز سکور کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں اور دونوں کھلاڑی فائنل میں لمبی باری کھیل کر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بننے کا موقع موجود ہے ۔
 

Advertisement