چیف سلیکٹر کو ہی کوچ ہونا چاہیے، تجویز دے دی: مصباح الحق

Last Updated On 22 August,2019 01:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کوچ کیلئےدرخواست دے رکھی ہے، نام کا حتمی انتخاب پی سی بی کرے گا۔ سلیکٹر کو ہی کوچ ہونے کی ٹھوس دلیل دے دی کہ کسی ایک کو ذمہ دار ٹھہرانے میں آسانی ہو گی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے، کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں، فٹنس لیول پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔ پلیئر ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر سیلکٹ ہوں گے، کوئی اورعہدہ ملا تو کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

مصباح الحق کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ کسی کو بھی قومی ٹیم کے کپتان کا معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ مثبت تنقید خامیوں پر قابو پانے میں معاون ہوتی ہے، فاسٹ باؤلر محمد حسنین سی پی ایل کی وجہ سے کیمپ میں نہیں آئے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلیکٹر کو ہی کوچ ہونے کی ٹھوس دلیل دے دی کہ کسی ایک کو ذمہ دار ٹھہرانے میں آسانی ہو گی، کوچ یا سلیکٹر کے عہدے میں انتخاب پر استخارہ کرنے کا جواب دے دیا۔

دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انھیں چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی جا سکتی ہیں۔

اس سے قبل انھیں 22 اگست سے 7 ستمبر تک لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے جانے والے پری سیزن ٹریننگ کیمپ کے لیے کمانڈنٹ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ مصباح کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی دینے کا خواہشمند ہے تاہم سابق کپتان نے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بننے کی حامی نہیں بھری، پی سی بی نے چیف سلیکٹر کیلئے راشد لطیف کو متبادل آپشن کے طور پر رکھا ہے۔