بارش نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو، مرمت کی قلعی کھول دی

Last Updated On 11 August,2019 02:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ہونے والی بارش نے نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کی قلعی کھول دی۔

دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث نینشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو اور مرمت کی قلعی کھل گئی،نئی چھتیں برباد ہو گئیں، وی آئی پی باکسزکی چھتیں ٹپکنے لگیں۔

بارش کے باعث تعمیر نو کے 6 ماہ بعد ہی وی آئی پی باکسز ناکارہ ہو گئے، بیشتر وی آئی پی باکس میں بارش کا پانی داخل ہو گیا، وی آئی پی باکسزکی فارسلینگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق 30وی آئی پی باکسز کی رواں برس ہی تعمیرنو کی گئی تھی، تزئین وآرائش کے منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔