کرکٹ بحالی: سری لنکن وفد کا سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

Last Updated On 08 August,2019 03:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے دوست ملک سری لنکن کرکٹ بورڈ کے وفد نے سینٹرل پولیس کا دورہ کیا۔ اس دوران سکیورٹی وفد کو انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملک میں کرکٹ کی بحالی کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسی دوران سری لنکن کرکٹ بورڈ کے وفد پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا جہاں کراچی میں انہوں نے سینٹرل پولیس کا دورہ کیا اور ملکی سکیورٹی اہلکاروں نے مہمانوں کو بھرپور انتظامات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مہمان سکیورٹی وفد نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سری لنکن وفد نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

دوسری طرف سری لنکن سکیورٹی وفد آج لاہور روانہ ہو جائے گا، وفد دورے کے دوران سفارشات مرتب کرے گا، اپنی سفارشات سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھیجے گا۔