پی سی بی نے 19 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے، معاوضوں میں اضافہ

Last Updated On 08 August,2019 05:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیئے، کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاہم شعیب ملک اور محمد حفیظ معاوضہ فہرست سے باہر ہیں. ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری کیا گیا ہے

بورڈ نے گذشتہ برس 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، اے کیٹگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ کیٹگری بی میں اسدشفیق، اظہرعلی، حارث سہیل کے علاوہ امام الحق، محمدعباس، شاداب خان ہیں جبکہ شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کو بھی کیٹگری میں ہی رکھا گیا ہے۔ 

کیٹگری سی میں عابدعلی، حسن علی، فخرزمان، عماد وسیم، محمد عامر اور محمد رضوان شامل ہیں، شان مسعود اورعثمان شنواری کو بھی کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی وسیم خان کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس، کارکردگی اور آئندہ سیزن میں قومی ٹیم کی نمائندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا کنٹریکٹ دیا گیا ہے جو یکم جولائی 2019 سے 30 جون 2020 تک نافذالعمل ہو گا۔