نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور بلے باز متھالی راج نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز متھالی راج نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بیٹسومن کو 2006ء میں بھارت کی پہلی ٹی ٹونٹی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے 89 میچز میں 2364 رنز بنائے جو کہ بھارت کی طرف سے زیادہ رنز کا ریکارڈ ہے۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود کو فٹنس اور ون ڈے کیریئر کو طول دینے کی خاطر قدم اٹھایا ہے، 2021ء ون ڈے ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کی خواہش ہے۔
متھالی راج کا مزید کہنا تھا کہ ملک کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا میرا دیرینہ خواب ہے، اس لئے میں صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گی۔