مصباح الحق ٹھنڈے مزاج کے مالک، تجربہ سے لڑکوں کو فائدہ ہوگا: اسد شفیق

Last Updated On 20 September,2019 01:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق کہتے ہیں کہ مصباح الحق ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں، ان کے تجربہ سے لڑکوں کو فائدہ ہوگا۔ سری لنکن ٹیم کی آمد خوش آئند ہے۔

قائداعظم ٹرافی کا کراچی میں دوسرا میچ سندھ اور کے پی کے کے درمیان کل سے شروع ہو گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کپتان سرفراز احمد کی مصروفیت کے بعد سندھ ٹیم کے قائد اسد شفیق قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی کے لئے پر عزم نظر آئے۔ کہتے ہیں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انھوں نے مصباح الحق کو کول قرار دے دیا۔

کے پی کے ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ اچھی کارکردگی سے تینوں فارمیٹ کھیلوں۔ سری لنکا سیریز کے ٹکٹس مانگنے والوں سے کھلاڑی بھی پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔