ونیزہ احمد مدت کے بعد ٹی وی سکرین پر جلوے بکھیرنے کو تیار

Last Updated On 20 September,2019 12:44 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اپنے دور کی سپر ماڈل و ٹی وی اداکارہ ونیزہ احمد نے ایک طویل عرصے کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ونیزہ نے متعدد آفرز ٹھکرانے کے بعد ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھری ہے جس کے ٹیزر کو بہت پذیرائی مل رہی ہے۔ ان کیساتھ ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی، احمد علی اکبر، زارا نورعباس اور علیزے شاہ شامل ہیں۔

ونیزہ احمد نے بتایاکہ ماں بننے کے بعد بہت مشکل ہوتا ہے کہ ڈراموں میں کام کیا جائے تاہم اس ڈرامے میں کام کر کے خوش ہوں۔