امریکا کا کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا بیان قابل تعریف قرار

Last Updated On 20 September,2019 12:20 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو واضح اور قابل تعریف قرار دے دیا۔

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے ٹوئیٹ کی کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ بیان اہم ہے کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔

ایلس ویلز نے کہا پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔
 

Advertisement