قصور واقعہ پر احتساب ہوگا، وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 18 September,2019 09:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قصور میں بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کو فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر سب کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چونیاں میں بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ قصور پولیس کو بڑے پیمانے پر درست کیا جائے گا۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ عوامی فلاح کے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔