آمنہ الیاس کو ماڈلنگ میں مصروفیات کے باوجود فلموں کی آفرز

Last Updated On 20 September,2019 12:51 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ فلموں میں آئٹم نمبر کر کے شہرت ضرور ملتی ہے لیکن میں بطور آئٹم گرل شناحت نہیں چاہتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ واحد پاکستانی ماڈل ہوں جس کی ابتدائی دونوں فلموں نے ملک میں ریلیز سے قبل بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں شرکت کرکے کئی ایوارڈز و اعزازات حاصل کرنے کے ریکارڈز بنائے۔

آمنہ الیاس نے روزنامہ دنیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماڈلنگ و فیشن انڈسٹری کی بے پناہ مصروفیات کے باوجود کئی فلموں کی آفرز مل چکی ہیں جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ میرے پاس فلمیں نہیں وہ غلطی پر ہیں۔