لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی کپ کے ساتویں اور آٹھویں میچ میں سندھ اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنرز خرم منظور اور احسان علی نے کیا، دونوں کے درمیان 83 رنز کی پارٹنر شپ بنی، پختونخوا کی ٹیم نے حریف کے کسی اور کھلاڑی کو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرنے دیا۔
For his match winning knock, Ahsan Ali is the Man of the Match.#KPvSIN #NationalT20Cup pic.twitter.com/tuDaqZFVbD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2019
اس دوران احسان علی نے 37 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خرم منظور 35 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سعد علی 20، سرفراز احمد 3، انور علی 18، اسد شفیق نے رنز بنائے۔
سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، عمر خان، جنید، عثمان شنواری، عمران جونیئر اور محسن نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
Bullseye!https://t.co/ngMwBuYqHn pic.twitter.com/sD9BAkdMnt
— National T20 Cup 2019 (@TheRealPCB_Live) October 16, 2019
ہدف کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور 48 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان رضوان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور افتخار احمد کیساتھ 52 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ میں ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔
افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان نے عادل امین کی کریز پر موجودگی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا اور پانچویں وکٹ کے لیے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ خیبرپختونخوا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے تاہم کپتان محمد رضوان 70 کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔
43 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ مقررہ 20 اوورز میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز ہی بناسکی۔
انور علی نے 30 رنز کے عوض 3 اور محمد حسنین نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاندار کارکردگی دکھانے پر بیٹسمین احسن علی کو مرد میدان قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو 27 رن سے ہرا دیا۔ شاندار ففٹی کرنے پر اویس ضیاء مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اُڑے۔
For his fantastic fifty, Awais Zia is the Man of the Match.#CPvBAL #NationalT20Cup pic.twitter.com/ON9206es1a
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 16, 2019
بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنائے، اویس ضیاء نے 56، بسم اللہ خان نے 51 سکور کی باری کھیلی، دیگر بیٹسمینوں میں امام الحق11، حارث سہیل 2، عمران فرحت 11، حسین طلعت 14، یاسر 14 سکور کیساتھ نمایاں رہے۔
فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، بلال آصف، نسیم شاہ، عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے میچ میں سنچری بنانے والے احمد شہزاد نے اس بار بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی باری کھیلی، بابر اعظم 30 کیساتھ دوسرے نمایاں سکورر رہے، دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔
بلوچستان کے عماد بٹ نے تین، یاسر شاہ اور عمر گل نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔ اویس ضیاء مرد میدان قرار پائے۔