بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد کا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ

Last Updated On 18 October,2019 09:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کے چار رکنی وفد نے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفصیلی بریفنگ دی ہے، امید ہے سنیئر ٹیم بھی دورے پر آئے گی۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد بنگلہ دیشی ٹیموں کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں، مہمان سکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سکیورٹی کا جائزہ لیا، پاکستان کرکت بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے بریفنگ دی، وفد نے کمانڈ اینڈ کٹرول روم دیکھا۔

ذرائع کے مطابق ڈریسنگ روم سمیت انکلوژر اور گراؤنڈ کا وزٹ بھی کیا، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے بنگلہ دیس ویمن ٹیم پاکستان آئے گی، لاہور میں بریفنگ کے بعد اپنی رپورٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم سیکرٹری نے اچھی بریفنگ دی، جس سے وفد مطمئن نظر آیا، سیکورٹی وفد کو دورہ سری لنکا کےدوران پاکستان آنے کی دعوت دی تھی مگرہر بورڈ کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔