لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے کی راہیں ہموار ہونے لگیں، بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے روزہ میچز کھیلے گی، سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کرینگے، نائب کے ذمہ داری محمد وقاص سنبھالیں گے، تین روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
16 رکنی سکواڈ میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان سکواڈ کا حصہ ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر بھی تین روزہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں۔
ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور، رضوان محمود و دیگر کھلاڑی 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہونگے۔ اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 21, 2019
بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی
مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی https://t.co/YMpS2KNa6F
دوسری طرف ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ وہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں، سیریز کے انعقاد سے دونوں بورڈ کو مستقبل کے کرکٹرز کی تلاش میں مدد ملے گی۔سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہے۔