پرتھ: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ ٹور میچ کے دوران قومی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے، بابر اعظم اور مڈل آرڈ بیٹسمین اسد شفیق نے شاندار سنچریاں جڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف آئندہ چند روز بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو رہا ہے، اس سے قبل قومی ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ کینگروز کی اے ٹیم کے ساتھ کھیل رہی ہے ، آج قومی ٹیم کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور اظہر علی نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم کپتان اظہر علی توقعات پر پورے نہ اتر سکے اور 7 اوورز میں 13 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بنا کر نیسر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ون ڈاؤن آنے والے بیٹسمین حارث سہیل اور شان مسعود نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے اس دوران چند خوبصورت شارٹس کھیل کر سکور آگے بڑھایا، تاہم 16 اوورز میں 47 رنز پر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے 25 گیندوں پر 18 سکور بنائے تھے کہ میری ڈتھ کی شاندار گیند پر وکٹ کیپر کیری کو کیچ دے دیا۔
13 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 22 رنز بنائے، اس اننگز میں انہوں نے تین چوکے لگائے۔
مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے لیے آنے والے بابر اعظم اور اسد شفیق نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، دونوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے اور حریف باؤلرز کو لاجواب کر دیا۔
اسد شفیق نے محتاط انداز اپنایا تاہم ٹی ٹونٹی کے کپتان نے اس دوران زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بیٹسمینوں نے حریف باؤلرز کے خلاف خطرناک عزائم ظاہر کیے۔ بابر اعظم نے 197 گیندوں پر 157 رنز بنائے، اس اننگز میں انہوں نے 24 چوکے لگائے۔
اسد شفیق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، 245 گیندوں پر 119 رنز کی باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، قومی ٹیم نے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 90 اوورز میں 336 رنز بنائے۔
┏┓
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 11, 2019
┃┃╱╲ In this
┃╱╱╲╲ house
╱╱╭╮╲╲ we
▔▏┗┛▕▔ appreciate
╱▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔╲
Babar Azam drives
╱╱┏┳┓╭╮┏┳┓ ╲╲
▔▏┗┻┛┃┃┗┻┛▕▔pic.twitter.com/euNSpXKiEJ