برسبین: (دنیا نیوز) سپنر یاسر شاہ نے کینگروز کے دیس بھی جادوگری دکھا دی، کیرئر میں پہلی بار کینگروز کے دیس پہلی بار اننگز میں چار شکار کرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ دوسری طرف گگلی ماسٹر سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کے اعصاب پر مسلسل سوار ہیں۔ برسبین ٹیسٹ میں 7 ویں مرتبہ سپنر کا شکار بن گئے۔
برسبین میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا، جسے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ سے یادگار بنا لیا، گگلی ماسٹر نے مجموعی طور پر 48.4 اوور میں 205 رنز دیئے اور چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پہلی اننگز میں قومی لیگ اسپنر نے جو برنز، سٹیو اسمتھ، مچل سٹارک اور آخری بیٹسمین جوش ہیزل وُڈ کو نشانہ بنایا۔
دوسری طرف یاسر شاہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ کے اعصاب پر سوا ر ہوچکے ہیں ۔ برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز جب سمتھ بلے باز ی کرنے آئے تو کینگروز نے ٹیسٹ میں پوزیشن انتہائی مستحکم کی ہوئی تھی تاہم سمتھ صرف ایک چوکا لگانے کے بعد یاسر شاہ کی سیدھی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے بولڈ ہو گئے۔
یہ دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز کے کیریئر میں 7 واں موقع تھا جب وہ پاکستانی لیگ سپنر کا شکار بنے ، وہ اب تک یاسر شاہ کے خلاف27.28کی اوسط سے رنز سکور کرسکے ہیں ۔یاسر شاہ اب تک11 ٹیسٹ اننگز میں7مرتبہ سٹیو سمتھ کی وکٹ لے چکے ہیں۔
Steve Smith is Yasir shah s bunny.
— Inhuman (@Inhuman_isit) November 23, 2019
Steve Smith is Yasir Shah’s bunny. https://t.co/kkabfcl2aG
— Arpit Rastogi (@arptrastogi) November 23, 2019
Yasir Shah has clean bowled Steve Smith for four. It is 7th time in Tests he has dismissed Smith, who is now averaging only 27.28 against him. #AusvPak
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 23, 2019
Today was the 7th time in 6 test matches that Yasir Shah has dismissed Steven Smith in Tests.
— Israr Ahmed Hashmi (@IamIsrarHashmi) November 23, 2019
Only one bowler has dismissed Steve Smith more often in Tests - Stuart Broad (8 times in 24 Tests). #AUSvPAK
Yasir Shah has clean bowled Steve Smith for four. It is 7th time in Tests he has dismissed Smith, who is now averaging only 27.28 against him. #AusvPak
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 23, 2019
Yasir Shah has now dismissed Steve Smith seven times in Test cricket - and knows it! #AUSvPAK pic.twitter.com/ykTqg1imIS
— cricket.com.au (@cricketcomau) November 23, 2019
اس فہرست میں ان سے آگے صرف برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ ہیں جنہوں نے 24 ٹیسٹ میچز کی 44 اننگز میں 8 مرتبہ سمتھ کی وکٹ حاصل کی ہوئی ہے۔ براڈ کے ساتھی جیمز اینڈرسن اب تک41 ٹیسٹ اننگز میں 6 مرتبہ سابق کینگرو کپتان کو پویلین بھیج چکے ہیں، رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کیریئر میں 6 اننگز میں 5 مرتبہ سٹیو سمتھ کو پویلین چلتا کیا۔
یاسر شاہ نے آسٹریلیا میں پہلی بار چار شکارکیے۔ اس سے پہلے دسمبر 2016ء کو ملبورن ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ تین مہرے کھسکا چکے ہیں۔
ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے سولہ سالہ نسیم شاہ نے 154 رنز پر کھیلتے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی اور پارٹ ٹائم بولر حارث سہیل کے ہاتھ دو دو وکٹیں لگیں