دوسرے ٹیسٹ کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں گے: کپتان اظہرعلی

Last Updated On 18 December,2019 01:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وکٹ کو مدنظر رکھ کرٹیم تشکیل دی ہے، کوشش ہے اچھی ٹیم گراؤنڈ میں اتاریں، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں گے۔

ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں، کوشش ہو گی کراچی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلوں۔ فواد عالم کئی سالوں بعد قومی اسکواڈ میں شامل ہوا ہے، جب بھی فواد کی ضرورت ہوگی اسے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

کپتان نے کہا کہ صورتحال کو دیکھ کر ٹیم میدان میں اتاریں گے، کوشش ہو گی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے ایک دلچسپی پیدا ہوئی ہے، امید ہے کراچی میں بھی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میچ دیکھنے آئے گی۔