واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے دوسری قسط کی منظوری کے سلسلے میں آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو گا۔
پاکستان کے لئے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کے لئے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 19 نومبر کو واشنگٹن میں طلب کر لیا گیا ہے، قرض کی منظوری کی صورت میں یہ رقم پاکستان منتقل کر دی جائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور روپیہ مزید مستحکم ہوگا۔
پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے 12 مرتبہ قرض لے چکا ہے اور یہ پاکستان کا 13 واں پروگرام ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان کے لیے دوسرے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے آئندہ تین سال کے دوران مجموعی طور پر 38 ارب ڈالر قرض ملنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔