واشنگٹن: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف بورڈ کا پاکستان کے متعلق اجلاس واشنگٹن میں 19 دسمبر کو ہوگا، اجلاس میں منظوری کے بعد قرض کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق فنڈ کا بورڈ پاکستان کے معاشی اعشاریئے کا جائزہ لے گا، اس سلسلے میں اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان کی معاشی کارکردگی پر پہلے ہی مثبت ریویو دے چکی ہے، بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔
جون 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی منظوری دی تھی اور ایک ارب ڈالر کی رقم جاری کی تھی، ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 300 کروڑ ڈالر کی منظوری دی ہے اور آئی ایم ایف کی دوسری قسط ملنے کے بعد ملک کے ذخائر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔