آئی ایم ایف ٹیم معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریگی

Last Updated On 21 October,2019 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے آئی ایم ایف ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، اس دوران پاکستانی حکام آئی ایم ایف ٹیم کو معاشی اصلاحاتی پروگرام پر بریفنگ دیں گے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافے، مہنگائی، نجکاری اور دیگر اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد سے بھی ٹیم کو آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے کنٹری ڈائریکٹر جہاد الظہور نے پاکستان کی جانب سے اب تک کے کئے گئے اقدامات پر تسلسی کا اظہار بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے قرض کی پہلی قسط کی مد میں پاکستان کو 99 کروڑ ڈالر دیئے جا چکے ہیں۔