اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم نے پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیکنیکل ٹیم اور وزارت تجارت کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکام نے تجارتی خسارے میں کمی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ آئی ایم اید ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹٰیکس اصلاحات پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کو تجارتی اعدادوشمار، درآمدات، برآمدات اور تجارتی خسارے پر بریفنگ دی گئی۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا جبکہ ٹیم کو مینوفیکچرنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔
مشیر تجارت نے آئی ایم ایف ٹٰیکنیکل ٹیم کو برآمدات بڑھانے اور نئی ٹیرف پالیسی بنانے کے حوالے سے بھی بتایا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجارتی خسارے میں کمی پر وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہا۔