ایکسچینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کر رہا ہے: آئی ایم ایف

Last Updated On 16 October,2019 04:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیائن ماریہ نے کہا ہے کہ سخت فیصلوں سے معیشت سست روی کا شکار ہے، سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، ایکسچینج ریٹ درست معاشی کارکردگی کی عکاسی کر رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیائن ماریہ نے پاکستان کی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے، بہت سے چیلنجز معیشت کو درپیش ہیں، جلد معاشی ترقی کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے، عوام کی حالت بہترکرنے کے لئے معاشی ترقی میں اضافہ ضروری ہے۔

جیائن ماریہ کا کہنا تھا خام تیل کی قیمتوں میں ردبدل کے اثرات معیشت پر آئیں گے، عالمی سطح پر سیاسی اور تجارتی جنگ صںعتی شعبے پر اثرانداز ہوگی، عالمی سطح پر بدلتی صورتحال کے برآمدات پر بھی اثرات ہونگے۔