پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گیا

Last Updated On 04 November,2019 06:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ تین ماہ کے معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ خسارہ کم کرنے کے لیے اقدامات اور نجکاری پروگرام سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو جولائی تا ستمبر کی ٹیکس وصولیوں اور اکتوبر تا دسمبر کے لیے اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔ ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی میں 108 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کے لیے اقدامات اور نجکاری پروگرام سے متعلق بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر قرض کی نئی قسط جاری کی جائے گی۔ پالیسی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ جبکہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ ارنستو رمیزو رنگو کر رہے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی پاکستانی وفد کاحصہ ہیں۔