آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آخری مرحلہ، 46 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان

Last Updated On 04 November,2019 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا دوسرا اور آخری مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں آئی ایم ایف کو جولائی تا ستمبر ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر کی نئی قسط ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کرینگے، ان کے علاوہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر بھی شامل ہوں گے، پالیسی لیول مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن ہیڈ ارنستو رمیزو رنگو کریں گے۔

اجلاس کے دوران آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، اکتوبر سے دسمبر تک اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔