اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کے عہدیدار گیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کر لیے۔ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے بورڈ اجلاس 19 دسمبر کو ہوگا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوے گیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر بات چیت مثبت رہی۔ پاکستان کو پروگرام کے مطابق اگلی قسط جاری ہونے کا واضح امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت میں ضروری اصلاحات کی گئیں اور معیشت کے بارے میں پاکستان درست فیصلےکر رہا ہے۔