کراچی: (دنیا نیوز) امریکی پھر زوال کا شکار، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی مزید گر گئی، انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 6 پیسے گر گیا جس کے بعد 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے جس کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر مزید مستحکم ہو جائے گی۔