لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم فروری میں لاہور کا دورہ کرے گی، ایم اسی سی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ 46 سال بعد کا دورہ ہوگا۔ اس ٹیم کی کپتانی سری لنکن سابق کپتان کمارا سنگاکارا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنینشل کرکٹ کی بحالی کے دروازے مسلسل کھولتے جا رہے ہیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹیسٹ ٹیم کھیلنے سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیل کر جا چکی ہے جس کے بعد ملک کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہو گئیں۔ سری لنکن ٹیم کے بعد بنگلا دیش کا دورہ پاکستان شیڈول ہے جس کے لیے پی سی بی کے بی سی بی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ یہ دورہ بھی پاکستان میں ہو گا۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان pic.twitter.com/69wm3cwfoL
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 18, 2019
دورہ بنگلا دیش کے بعد پروٹیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان بھی آئندہ سال متوقع ہے جس کے لیے شیڈول کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے ایک اور اچھی خبر آئی ہے جس میں پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال فروری میں ایم سی سی کرکٹ ٹیم دورہ کرے گی جس کی قیادت کمارا سنگاکارا کرینگے۔
It has been confirmed today that Marylebone Cricket Club (MCC) will be sending a touring squad to Pakistan in 2020.https://t.co/SWAOBLkfPZ pic.twitter.com/h6h772HMdE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 18, 2019
نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی، ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے 1973ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کا موقف پیش کیاتھا۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کمارا سنگاکارا سنبھالیں گے تو دوسری طرف ہیڈ کوچ کی ذمہ داری اجمل شہزاد سنبھالیں گے اور لاوینڈر ٹیم منیجر ہونگے۔ ایم سی سی ٹیم کا یہ دورہ 46 سال بعد ہو گا اس سے قبل ایم سی سی کرکٹ ٹیم 1973ء میں دورہ کر چکی ہے۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا تھا، امید ہے سکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور لطف اٹھائے گا۔
ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے پی سی بی سے تعاون کرنا ہوگا، پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر خوشی ہے۔
چیف ایگزیکٹو اور سیکرٹری ایم سی سی لاوینڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر کرکٹ کے مداح مسرور ہیں۔