لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی فاؤنڈیشن نے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ کوبجھانے کیلئے امدادی کارروائیوں میں مدد کا اعلان کر دیا ہے۔
اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔
Really saddened by the bushfire tragedy in Australia. We at Shahid Afridi Foundation offer our full support and our Australian Chapter will help in relief work by providing supplies urgently. Pakistan is with Australians in this hour of need.#AustralianBushfiresDisaster https://t.co/qxMy1gfo0k
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 8, 2020
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اب تک 32 افراد ہلاک، ہزاروں گھر تباہ، 48 کروڑ جانور ہلاک اور 30 لاکھ ہیکڑ پر رقبہ متاثر ہوا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث آگ کی شدت میں مزید تیزی آنے اور ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
جہاں عالمی برادری اور ماحولیاتی کارکنوں کے لیے آسٹریلیا میں لگنے والی آگ پریشانی کا باعث بن گئی ہے، وہیں صاحب استطاعت اور دیگر مؤثر شخصیات بھی امداد کے لیے میدان میں آ گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ہیں جنہوں نے فاؤنڈیشن کے توسط سے امدادی کارروائیوں میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Wow ! This is incredible. Thankyou so so much. Remember auction closes on Friday the 10th of January at 10am Melbourne, Australian time. Not long to go, so please place a bid here. Thankyou so much again for this amazing generosity !!!! https://t.co/S5QTBu3ykk pic.twitter.com/VbNJAQGxlk
— Shane Warne (@ShaneWarne) January 9, 2020
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ کھڑا ہے اور انکی فاؤندیشن آگ سے متاثرہ علاقوں میں ضروری امدادی سامان مہیا کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جنوری کو آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی۔ شین وارن نے اپنی پسندیدہ ٹوپی جو وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران پہنتے رہے ہیں، نیلامی کے لیے پیش کر دی ہے۔
شین وارن اپنی سبز بیگی ٹوپی کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے کافی ہوں گے۔
اب تک شین وارن کی ٹوپی کی قیمت پانچ لاکھ آسٹریلوی ڈالر سے زیادہ لگ چکی ہے، لیکن نیلامی کی آخری تاریخ 10 جنوری تک اس سے زیادہ کی بولی لگنے کی امید ہے۔