لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بدر منظور خان نے پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ آٹھ سال سی ایف او رہنے والے رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔
پی سی بی کے چیف فنانشل آفیسر بھی عہدے سے مستعفی، بدر منظور جولائی 2011 سے پی سی بی سے منسلک ہیں۔ وہ پانچ مختلف چئیرمنز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل سی او او سبحان احمد بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں۔
ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اپنے عہدے کی مدت میں توسیع نہ لینے کا کہہ چکے ہیں، پی سی بی چند روز میں چیف فنانشل آفیسر کی تلاش شروع کرے گا۔