لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم وزڈن کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹار بابر اعظم جنہوں نے 2019ء کے دوران زبردست کارکردگی دکھائی تھی اب انہیں وزڈن کی ون ڈے ٹیم میں آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔
بابراعظم نے 2019ء کےدوران 20 اننگزمیں 1092 رنزبنائے۔ ان کا اوسط 60 سے زائد رہا، اس دوران بابراعظم نے 3 سنچریاں اورچھ نصف سنچریاں بنائیں۔
ورلڈ کپ کےدوران بھی بابراعظم بھرپورفارم میں دکھائی دئیے، میگاایونٹ کے 8 میچز میں 474 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔
بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 53.56 رنز کی اوسط سے 1232 رنز بنائے اور 6 سنچریاں بنائیں۔
انگلینڈ کے جیسن روئے نے 845 رنز بنائے ، ان کی ایوریج 70.41 رہی، جبکہ تین سنچریاں بنائیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1288 رنز بنا کر ٹیم میں موجود ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، انگلش آل راؤنڈر اور ورلڈکپ ہیرو بین سٹوکس، ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ، آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک، بھارتی سپنر چاہل، فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔