پی ایس ایل نہ کھیلنے کی کمی محسوس ہوئی، پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے: اظہر علی

Last Updated On 09 April,2020 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ کرکٹ کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کی کمی محسوس ہوئی، ٹیلنٹ ضرور نظر آیا لیکن ٹی 20 کی پرفارمنس پر طویل دورانیے کی کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں نہیں چنا جا سکتا، سینئر کرکٹر نے ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں پاک بھارت سیریز کرانے کی تائید بھی کر دی۔

پی سی بی کے ویڈیو لنک پر ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی جارحانہ بیٹنگ، کہا کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، ہمیشہ کی طرح اس سیزن میں بھی باصلاحیت کھلاڑی نظر آئے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کرکٹرز کا گھر بیٹھنا مشکل قرار دے دیا، ٹیسٹ کپتان نے بھی لاک ڈاؤن میں کسی بھی صورت پاک بھارت سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کے انعقاد کی حمایت کر دی۔