کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز منسوخ

Last Updated On 10 April,2020 10:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث کرکٹ کی ایک اور سیریز متاثر ہو گئی، جون میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز منسوخ کر دی گئی۔

آسٹریلیا اور بنگلادیش کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ٹیسٹ سیریز کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔ میچز کے لئے نئی تاریخ کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے سیریز کی منسوخی پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کو دورہ بنگلادیش کے دوران 2 میچز کھیلنے تھے۔