لاہور: (دنیا نیوز) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کورونا لاک ڈاون کے دوران بوریت بھگانے کیلئے کچن کا رخ کیا اور مزے دار کھانے بنائے، اہلیہ شنیرا نے ان کی روٹی بناتے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔
پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم ان دنوں اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں کو رونق بخشنے والے مایہ ناز کھلاڑی نے لاک ڈاون کے دوران مداحوں کو جہاں بوریت بھگانے کا نسخہ بتایا وہاں شاندار کھانے تیار کر کے اپنی اہلیہ کا دل بھی جیت لیا۔
شنیرا بھی پیچھے نہ رہیں اور موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی، ساتھ ہی مرد حضرات کو پیغام دیا کہ وہ بھی کھانا پکانے میں اپنی بیگمات کی مدد کریں اور لاک ڈاون کے دوران بور ہونے کی بجائے صحت مند سرگرمی میں وقت گزاریں۔