اسٹاک مارکیٹ میں 195 پوائنٹس اضافہ، ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

Last Updated On 10 April,2020 03:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 195 پوائنٹس اضافہ ہوا، روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 400 پوائنٹس سےزائد گر گئی مگر اختتام پر سرمایہ کاروں نے حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس کے باعث مارکیٹ 195 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 32 ہزار 33 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حصص کی مالیت میں کُل 6 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے کمی کے بعد 166 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں 97 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔