لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کرکٹرصہیب مقصود کو مہنگی پڑ گئی۔
دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صہیب مقصود کا آن لائن ٹیسٹ کے دوران گھٹنہ شدید زخمی ہوگیا، وہ گھر میں آن لائن ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے کہ پاس رکھی شیشے کی میز ٹوٹ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، زخم گہرا آیا ہے، ڈاکٹرز کو تصاویر بھجوائیں ہیں، کیونکہ ان دنوں ہم سب اسپتالوں میں جانے سے کافی خوفزدہ ہیں۔
That accident happend to me today during the online fitness tests that glass of table fell from the table and cut my knee on the way it was just an accident.i back pcb policy for fitness testings during quarantine which keeps us focus . i m happy i still conpleted all the tests.
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) April 18, 2020
صہیب مقصود کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران پیش آیا، ٹیبل کا شیشہ گھٹنے پر گرنے سے گہرا کٹ لگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران فٹنس ٹیسٹ کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہویں، خوشی ہے کہ میں نے پھر بھی تمام ٹیسٹ مکمل کرلیے۔