پی سی بی کا کھلاڑیوں کے 2 روزہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

Last Updated On 19 April,2020 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے کھلاڑیوں کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا، ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا فٹ رکھنا ہے۔

جزوی لاک ڈاؤن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، قومی کھلاڑیوں کے پیر سے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دو روزہ ٹیسٹ کیلئے میں اور ہمارے ٹرینر کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کھلاڑیوں کو ضروری ہدایات فراہم کی ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ چند کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ جلدی دینے کی درخواست کی ہے، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد ہے کہ کھلاڑی کھیل منقطع ہونے سے پہلے جیسا فٹ رہیں اور اچھا کم بیک کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی محدود سہولیات کے اندر فٹنس ٹیسٹ دینے کا کہا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا نہ ہو۔