لاہور: (دنیا نیوز) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور قانونی مشیر تفضل رضوی میں صلح جوئی کے لیے لیجنڈری مشتاق احمد نے بھی انٹری ڈال دی۔
لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد نے بھی شعیب اختر اور تفضل رضوی میں صلح کی کوشش شروع کر دی، اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ رمضان المبارک معافی اور رحمدلی کا مہینہ ہے، اس لیے شعیب اختر اور تفضل رضوی کو معاملہ بات چیت سے حل کر لینا چاہیے۔
سابق فاسٹ بولر کی طرف سے نازیبا ریمارکس پر پی سی بی کے قانونی مشیر نے دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا، اس عدالتی جنگ پر مشتاق احمد سے پہلے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کوشش کر چکے ہیں۔