لاہور: (دنیا نیوز) وقار یونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا، کسی نے ان کا اکائونٹ ہیک کر کے نازیبا ویڈیو کو لائیک کر دیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ وقار یونس اپنے اکاونٹ سے نازیبا ویڈیو لائک کرنے پر خاصے بد دل دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میرا اکاؤنٹ ہیک کر کے ایک نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا جو میرے اور میری فیملی کیلئے دکھ کی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلے بھی ہو چکا لہذا مسئلے کا حل یہی ہے کہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ دوں، انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔