لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ نادیہ جمیل نے کینسر کے علاج کے دوران اپنے سر کے بال جھڑنے کی وجہ سے انہیں منڈوا لیا اور انہوں نے بالوں کو منڈوانے کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطبق نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ ان کا بریسٹ کینسر پہلی سٹیج پر ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ ہے، 6 اپریل کو انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا ابتدائی چھوٹا آپریشن کر دیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں کیموتھراپی کے ڈوز دینے کا آغاز کیا گیا تھا۔
نادیہ جمیل علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں، گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے دوران ان کے بال کمزور ہو چکے تھے اور وہ جھڑنے لگے تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے انہیں آخری بار بڑے پیار سے شیمپو سے دھونے کے بعد منڈوا لیا ہے۔