لاہور: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ مہک علی نے لیجنڈ گلوکار و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنا نیا گانا ’’جانی دور گئے ‘‘ ریلیز کردیا جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مہک علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں استاد نصرت فتح علی خان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہوں، وہ میرے فیورٹ ہیں اور میرے استاد کا درجہ رکھتے ہیں، ان کی گائیکی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اورانہیں روحانی طور پر اپنا استاد مانتی ہوں۔
مہک علی نے مزید کہا کورونا وائرس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنا کر اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔