اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے اور ملک کی معیشت کو چلانے کیلئے قواعد وضوابط پر سختی سے عمل کریں۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام بحرانوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں بہت جلد مشکل دور سے نکل آئے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورنا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ہماری حکمت عملی درست سمت میں جاری ہے کیونکہ حکومت نے اس وبا سے منظم انداز میں نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس سے پیداہونے والی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے اوراس سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔