کراچی: (دنیا نیوز) عید کے بعد کاروبار کھلتے ہی ڈالر بے لگام ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سونے کے دام بھی بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر یکدم 1 روپے 6 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک ڈیلرز کے مطابق امریکی کرنسی ٹریڈنگ کے اختتام پر 161 روپے 98 پیسے پر بند ہوئی۔
ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد امپورٹ بل کی ادائیگیوں میں تیزی آنے سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا حس سے روپیہ عدم استحکام کا شکار ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے اضافے سے 161 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا
عالمی منڈی میں گولڈ کے بھاؤ بڑھنے سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 400 روپے مہنگا ہوکر 96 ہزار 400 روپے تولہ ہوگیا۔