لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوگا، جب تک فٹ ہوں پرفارم کررہا ہوں اور کھیلتا رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ بار بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتے ہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کرکٹ چھوڑیں گے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیریئر میری مرضی۔
محمد حفیظ نے کہا کہ وہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور وہ اس فیصلے پر قائم ہیں اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال بھی ہوگا تو وہ کوشش کریں گے کہ خود کو فٹ رکھیں اور اس ایونٹ کو یاد گار بنائیں۔
انہوں ںے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے اس سکواڈ کا حصہ ہوں جس ورلڈ کپ کا پاکستان فاتح ہو۔
پروفیسر کے نام سے مشہور کھلاڑی نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں دعا ہے سب کرونا سے محفوظ رہیں، اس وبا کی وجہ سے کرکٹ میں جو بھی تبدیلی آئے گی اسے قبول کرنا ہوگا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلیںڈ پر اگر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کہا گیا تو وہ ضرور کھیلیں گے، کیونکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہے۔